لاہور: سڑک کی مرمت کے دوران تارکول کی پریشر ٹینکی پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق

(آئی این این نیوز)

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سڑک کے پیچ ورک کے دوران تارکول کی پریشر ٹینکی پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب سڑک پر پیش آیا جہاں مزدور سڑک کی مرمت کا کام انجام دے رہے تھے۔

تارکول کی پریشر ٹینکی پھٹنے سے دونوں مزدور زخمی ہو گئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں 24 سالہ شاہد محمود اور 25 سالہ شاہد حسین شامل ہیں جن کا تعلق رحیم یار خان اور صادق آباد سے تھا۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔