صدف کنول نے پاکستانی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا

(آئی این این نیوز)

پاکستان کی نامور ماڈل صدف کنول نے اداکاروں اور ماڈلز کو انسٹاگرام کی فولورز کی تعداد میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل صدف کنول کے انسٹاگرام پر 1 ملین یعنی 10 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدف کنول جوکہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی کامیاب ترین اور قابل ماڈلز میں سے ایک ہیں۔

ماڈل صدف کنول نے انسٹاگرام فولورز کی اس تعداد کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کو بتایا۔

ماڈل نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں فولورز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

صدف کنول نے کہا کہ انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز  ہونے سے ایک سچا پیار ہونا بہتر ہے۔

ماڈل صدف کنول نے 2014  سے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جناب صدف کنول ناصرف ایک ماڈل ہیں بلکہ اُنہوں نے کئی فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

صدف کنول کو انسٹاگرام فولورز کی تعداد میں اضافہ کی  کامیابی کی مبارک باد شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں صدف کنول کے انسٹافیڈ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے ماڈل کو انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہونے کی مبارکباد دی۔