حکومت ایک بار پھر سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام

(آئی این این نیوز)

رپورٹ:آصف رضا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام ہو گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں مہنگی ایل این جی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں۔

جمعے کو مارچ کے ایل این جی ٹینڈر میں بھی حکومت کو 22 اعشاریہ دو فیصد کا ریٹ ملا، جنوری میں دیر سے ٹینڈر کی وجہ سے پہلے ہی عوام اور انڈسٹری پریشان ہیں۔

مسلسل 5 ماہ سے تاخیر کی وجہ سے حکومت کو یا تو ایل این جی ملی نہیں یا جب ملی تو تاریخ کے مہنگے ترین ریٹس پر ملی۔

حکومتی نااہلی کی وجہ سے قومی خزانے کو پہلے ہی 122 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔