کراچی: شادی کی تقریب میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ، دولہے کا بھائی گرفتار

(آئی این این نیوز)

کراچی کے علاقے لیا ری میں شادی کی تقریب میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی  ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور دولہے کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

لیاری میں کلاکوٹ دھوبی گھاٹ کے علاقے میں 10 جنوری کو شادی کی تقریب میں جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ کا حکم دیا جس پر پولیس نے دولہے اقبال نیازی کے بھائی بہادر اور نواز سمیت دیگر صورت شناس افراد کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے دولہے کے بھائی بہادر کو ہوائی فائرنگ کرنے والے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 8 روز قبل  اقبال نیازی کی شادی کی تقریب میں جدید اسلحہ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔