امریکی پارلیمنٹ کے قریب چیک پوسٹ سے مسلح شخص گرفتار

(آئی این این نیوز)

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل ( پارلیمنٹ) کے قریب چیک پوسٹ سے مسلح شخص کو گرفتار  کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپیٹل ہل کے قریب چیک پوسٹ سے گرفتار ہونے والے شخص سے پستول اور 500 سے زائد راؤنڈز اور  میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں۔

مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر  رہا تھا۔

خیال رہے کہ  نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر مسلح احتجاج کا خدشہ ہے۔

اس ضمن میں امریکا بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور واشنگٹن میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔