ملک میں کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 611 نئے کیسز بھی سامنے آگئے

(آئی این این نیوز)

ملک میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 514 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22063 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 148  اور پنجاب میں 144 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 222,404صحتیاب مریض: 5782 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 611 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 28 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 307 کیسز 11 ہلاکتیں، پنجاب 30 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 211 کیسز اور 9 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 49 کیسز اور گلگت بلتستان سے 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا وائرس کے مزید 307 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 2250 ٹیسٹ کیے جس میں 307 نئے کیسز سامنے آئے  اور 11 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8189 اور ہلاکتیں 148 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق آج مزید 42 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1674 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8133 اور ہلاکتیں 144 تک جا پہنچی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5357 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 2716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 464 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 194 تک جاپہنچی ہے۔

Health Department KP@HealthKPGovt

211 new cases (58 from international flights quarantine) were reported in past 24 hours taking tally to 3,499. 9 new deaths were confirmed (5 Peshawar, 1 each Charsadda, Mardan, Mansehra, Haripur) taking tally to 194. 19 new recoveries reported taking tally to 875 in KP.

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
20 people are talking about this

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 211 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3499 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 875  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیر کو مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1321 ہوگئی۔

Liaquat Shahwani@LiaquatShahwani

103 New cases detected. 92 , Lasbela 4, Sibi 3, Chaghi 2, Noshki 1, Qial Abdullah 1.Total transmission 1170 Zahireen 151Grand total: 1321

44 people are talking about this

صوبے میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 197 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں منگل کو مزید 14 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 386 تک پہنچ گئی۔

See Health Department Gilgit-Baltistan’s other Tweets

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اتوار کو مزید 5 میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 71 ہو گئی ہے، 44 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔