سونے کی قیمت میں زبردست کمی

(آئی این این نیوز)

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فی تولہ 94 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونا 94 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 180 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 1698 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔