ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کو ‘گرو جی’ قرار دیدیا

(آئی این این نیوز)

بھارت کے مشہور اداکار اور ڈانسر ٹائیگر شروف حال ہی میں ایک نئے گانے ‘کیسانوا’ میں جلوگر ہوئے ہیں جس میں انہوں نے نا صرف ڈانس کیا بلکہ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔

ٹائیگر شروف کے گانے ‘کیسانوا’ کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس گانے کو صرف 3 دن میں 46 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اب بالی وڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے بھی ٹائیگر شروف کو ان کے اس نئے گانے پر داد دی ہے۔

—اسکرین گریب

اداکار ہریتھک روشن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ٹائیگر شروف کے گانے کیسانوا کی ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا کہ انہیں یہ بے حد پسند آیا۔

بعد ازاں ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کی اسٹوری کو ری شیئر کیا اور لکھا کہ ‘واؤ، اس نے میرا دن بنا دیا، آپ کا بے حد شکریہ گرو جی’۔

خیال رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف جلد اپنے چاہنے والوں کو فلم ‘باغی 4، ‘ہیرو پنتی 2’ اور ‘گنپت’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیں گے۔