یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنیوالوں کیلیے منفی کورونا رپورٹ لازم قرار

(آئی این این نیوز)

یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے منفی کورونا رپورٹ آج سے لازم قرار دے دی گئی۔

نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہےکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کئی ممالک نے برطانیہ پر بھی سفری پابندیاں عائد کرررکھی ہیں۔