حمائمہ ملک کی معروف فوڈ چین کا کھانا کھاکر طبیعت بگڑ گئی

(آئی این این نیوز)

پاکستانی اداکاحمائمہ ملک اور ان کی بھانجی کی معروف فوڈ چین کا کھانا کھا کرطبیعت بگڑ گئی۔

—اسکرین گریب 

اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ معروف فوڈ چین کا کھانا کھانے سے ان کی اور ان کی بہن کے بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

حمائمہ نے لکھا کہ ‘دو دن گزر گئے ہیں اور میرا معدہ ٹھیک نہیں ہے، آپ لوگ لوگوں کو پرانا اور گندا کھانا کھلاتے ہیں، ایسا میرے اور میرے بہن کے بچوں کے ساتھ تیسری مرتبہ ہوا ہے’۔

اداکارہ نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ چین کا کھانا کھا کر انہیں الٹیاں اور پیٹ میں شدید درد بھگتنا پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں حمائمہ ملک نے کہا کہ میں آئندہ یہاں کی چکن کبھی بھی نہیں کھاؤں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہمائمہ ملک کافی عرصے سے بڑی اور چھوٹی اسکرین سے غائب ہیں جب کہ ان چاہنے والے انہیں جلد فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں دیکھیں گے۔