پہلی گرل فرینڈ نے کیوں ریجیکٹ کیا؟ اکشے نے کھل کر بتادیا

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ رواں برس اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ مناچکے ہیں لیکن اکشے کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے جب وہ محبت کے معاملے خوش قسمت ثابت نہ ہوسکے تھے۔

انڈین کامیڈی شو دی کپل شرما میں بالی وڈ فلم ‘ہاؤس 4‘ کی کاسٹ کے ساتھ شرکت میں اکشے کمار نے مداحوں کے ساتھ خود کو ریجیکٹ کیے جانے کی مضحکہ خیز کہانی شیئر کی ۔

واقعے کو یاد کرتے ہوئے اکشے نے بتایا کہ میں اپنی گرل فرینڈ کو 3 سے 4 مرتبہ ڈیٹ پر لے کر گیا اس دوران میں ان سے اکثر کہتا کہ ’سب کیسے دیکھ رہے ہیں’ ؟

اکشے نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار کسی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ پر گئے تو انہیں اس لڑکی نے شرمیلا ہونے کے باعث ریجیکٹ کردیا تھا۔

https://www.instagram.com/akshay_kumar_fan_page_/channel/?utm_source=ig_embed

اکشے کے مطابق پریشانی یہ تھی کہ میں بہت شرمیلا تھا میں نے کبھی اس کے کندھے پر ہاتھ نہیں رکھا نہ ہی کبھی اس کا ہاتھ پکڑا لیکن وہ چاہتی تھی کہ میں ایسا کروں اور جب میں نے ایسا نہیں کیا تو وہ مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے یوٹرن لیتے ہوئے زندگی میں خود کو مکمل تبدیل کیا۔