سجل علی کا دلچسپ اندازمیں شوہراحد رضا میر سے محبت کااظہار

(آئی این این نیوز)

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی نے دلچسپ انداز سے شوہر احد رضامیرسے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

سجل علی نے محبت کا اظہار کرنے کیلئے احد رضا میر کا خاکہ بنایا اور اپنے انسٹاگرام پر شئیر کردیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ اوربھی فن سیکھ رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ یقین کیجیئے کہ احد رضا میر کی پرکشش شخصیت کو اس خاکہ میں قید کرنا آسان نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اداکارہ نے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کی کیا رائے ہے۔

سجل علی بھی دیگرفنکاروں کی طرح کورونا وبا کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔ اداکارہ گزشتہ ماہ ہی احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں