ملک میں سونا آج کتنا مہنگا ہوا؟

(آئی این این نیوز)

رپورٹ:آصف رضا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 130 روپے اضافے سے 96 ہازار 880 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1853 ڈالر فی اونس ہے۔