پوجا بھٹ نے شراب کی عادت پر کس طرح قابو پایا ؟

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ فلم ساز اور سابقہ اداکارہ پوچھا بھٹ نے بتایا ہےکہ انہوں نےگذشتہ 4 سال سے شراب کو ہاتھ نہیں لگایا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں معروف فلم ساز اور ہدایت کار مہش بھٹ کی بیٹی اور عالیہ بھٹ کی بہن پوجابھٹ نے بتایاکہ گذشتہ روز وہ نیٹ فلکس پر ایک فلم دیکھ رہی تھیں کہ اچانک انہیں شراب کی شدید طلب ہوئی۔

پوجا بھٹ کے مطابق انہیں لگا کہ وہ خود پر قابو نہیں کرپائیں گی اور ان کی4 سال کی مشقت اورپرہیز پر پانی پھر جائےگا، لیکن پھر میں نے اپنی طلب کو خود پر حاوی ہونے دیا کیونکہ اگر میں اسے روکنے کی کوشش کرتی تو لازماً میں بہک جاتی۔

انہوں نے بتایاکہ میں نے تصور ہی تصور میں شراب پی جس سے مجھے تھوڑی خماری بھی محسوس ہوئی، پھر  یہ دور بھی گزرگیا اور میں کمرے سے باہر لان میں نکل آئی۔

پوجا نے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی عادت کو چھوڑنے کا جب ایک بار فیصلہ کرلیں تو اس پر ڈٹ جائیں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔