سٹاک مارکیٹ سے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

(آئی این این نیوز)
ویب رپورٹر: محمداسد علی

کراچی پاکستان سٹاک مارکیٹ سے آج کاروباری حلقوں کیلئے پریشان کن خبریں آرہی ہیں۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بازار حصص میں شدید مندی دکھائی دے رہی ہے۔

کاروبار کاآغاز 33ہزار 992 سے ہوا اور ابتدا میں اس میں بہتری کے آثار دکھائی دیے جس سے 100انڈیکس ٘میں 127پوائنٹس تک کااضافہ بھی ہوا .اس دوران 100 انڈیکس 34 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا تاہم یہ بہتری دیرپا نہ رہی اور چند ہی لمحوں میں 100انڈیکس زوال پذیر ہونا شروع ہوگیا اور  33,675.49 تک آگرا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس269پوائنٹس کی کمی سے33,723.54 پر آچکا تھا ۔