انوشکا نے پرائیویسی کا خیال رکھنے پر فوٹو گرافرز کا شکریہ ادا کیا

(آئی این این نیوز)

 رواں ماہ بیٹی کی پیدائش کے بعدبالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی  ویرات کوہلی کے ہمراہ پہلی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب ننھی پری  کی آمدکے بعد انوشکا کو ویرات کے ہمراہ کیمرے کی آنکھ نے قید کیا۔

انوشکا اور ویرات کی خوشگوار موڈ میں حالیہ ویڈیو اس وقت شوٹ کی گئی جب وہ ممبئی میں ڈاکٹر کے کلینک سے باہر نکل کر کار میں بیٹھ رہے تھے۔

انوشکا شرما حالیہ ویڈیو میں بلیو رنگ کی ڈینم جینس اور مماثل شرٹ کے ہمراہ سفید ماسک لگائے مسکراتے ہوئے  پہلے سے کہیں زیادہ پرکشش اور خوبصورت محسوس ہورہی ہیں جب کہ ویرات کوہلی بلیک شرٹ اور بلیک پینٹ میں ملبوس ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما نے تصاویر لینے کے لیے جمع ہونے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے پر فوٹوگرافرز کا شکریہ ادا کیا۔

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

کچھ روز قبل جوڑے نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے جب تک ان کی نومود بیٹی کی کوئی تصویر شائع نہ کی جائے جب تک وہ خود نہ چاہیں۔

انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ فوٹوگرافروں کو دونوں کی طرف سے درکار تمام مواد فراہم کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں رواں ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی ۔