جی جی حدید اور زین ملک نے بلآخر اپنی بیٹی کا نام بتا دیا

(آئی این این نیوز)

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور برطانوی گلوکار زین ملک نے بلآخر اپنے چاہنے والوں کو بیٹی کا نام بتا دیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی  اور انہوں نے صرف بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

زین ملک اور جی جی حدید نے تاحال اپنی بیٹی کی کوئی واضح تصویر شیئر نہیں کی جب کہ ان کی جانب سے بیٹی کا نام بھی نہیں بتایا گیا تھا۔

—اسکرین گریب

اب بلآخر جی جی حدید اور زین ملک نے اپنی بیٹی کا نام کچھ اشاروں کے ذریعے بتایا ہے۔

جی جی حدید نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام کی بائیو میں نئی تبدیلی ہے جس میں انہوں نے ‘خائی موم’ یعنی خائی کی امّی کا اضافہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور زین ملک نے اپنی بیٹی کا نام ‘خائی’ زین کی پھپھو ‘خائیریاہ’ کے نام پر رکھا ہے۔