فیصل آباد میں پولیس چھاپے کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق

(آئی این این نیوز)

فیصل آباد میں پولیس چھاپہ کے دوران مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سمال انڈسٹریل روڈ فیصل آباد پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں پولیس نے جوا کھیلنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور موقع سے چند فراد کو حراست میں لے لیا، اس دوران 60 سالہ نواز حسین جاں بحق ہو گیا۔

ورثا اس کی لاش سڑک پر لے آئے اور احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نواز حسین ہلاک ہوا۔

احتجاج کے بعد پولیس نے مذاکرات کے بعد پکڑے گئے افراد کو چھوڑ دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔