اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

(آئی این این نیوز)

رپورٹ:آصف رضا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ مستقبل قریب میں شرح سود اسی سطح پر برقرار رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی حالت جون 2019 کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے ، بجلی کے نرخ بڑھنے پر مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔