ویڈیو: نوسرباز خواتین جیولر کو چکمہ دیکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چرا کر فرار

(آئی این این نیوز)

حافظ آباد کی سپرمارکیٹ میں نامعلوم نوسرباز خواتین نے جیولری کی دوکان میں جیولر کو چکمہ دیکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے اور فرار ہو گئیں۔

جیو نیوز نے چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کر لی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر خاتون کی جانب سے زیور چرا کر دوسری خاتون کو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق تاجر ملک اصغر کی جیولر شاپ میں چند نامعلوم خواتین زیورات خریدنے کے بہانے آئیں اور جیولر کو چکمہ دے کر وہاں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات کا ڈبہ چرا کر فرار ہو گئیں۔

پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم نوسرباز خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے نوسرباز خواتین کی تلاش شروع کر دی ہے۔