کورونا میں مبتلا ڈاکٹر نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

(آئی این این نیوز)

ملتان: ڈاکٹر نے بیٹی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی۔

ملتان کی جسٹس حمید کالونی میں ڈاکٹر کی جانب سے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا مقدمہ  ڈاکٹر اظہر حسین کی بیوہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون کے بیان کے مطابق ڈاکٹر اظہر حسین کورونا بیماری کی وجہ سے کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھے، مقتولہ بیٹی علیزہ دوسرے کمرے میں ایف سی پی ایس ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی کہہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی اور بیٹی کو خون میں لت پت دیکھا تو اس کو نشتر اسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ  بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ڈاکٹر اظہر حسین نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔