راولپنڈی: نجی فوڈ سینٹر اور ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا، ڈنڈے چل گئے

(آئی این این نیوز)

راولپنڈی: روات میں نجی فوڈسینٹر اور فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری بوائز میں جھگڑا ہوگیا۔

ڈیلیوری بوائے نے ساتھیوں کے ہمراہ نجی فوڈ سینٹر میں توڑ پھوڑ کی جب کہ دونوں طرف سے جھگڑے کے دوران ڈنڈے چل گئے اور جس کے ہاتھ جو آیا دے مارا، اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جھگڑا فوڈسینٹر کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کوآرڈر سے انکار پر ہوا۔