امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

(آئی این این نیوز)

امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے افغان ہم منصب حمداللہ محب سے فون پر رابطہ کیا۔

امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر نظرثانی کرے گی اور جائزہ لیا جائےگا کہ طالبان کے مسلح گروپ سے تعلقات ختم ہوئے یا نہیں۔

خیال رہے کہ امریکا افغان طالبان امن معاہدہ گزشتہ سال ہوا تھا جس کے تحت مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہونا ہے۔

ٹرمپ انتطامیہ نے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو  افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ڈھائی ہزار کر دی تھی۔