سوشل میڈیا پر طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے

(آئی این این نیوز)

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر  کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے کیے جا رہے ہیں۔

عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر گزشتہ سال رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آچکی ہیں جب کہ اب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام/عاکف الیاس

طوبیٰ عامر کے نئے فوٹو شوٹ میں انہیں سفید رنگ کی ہائی نیک ٹاپ اور سفید جینز میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین گریب

عامر لیاقت کی اہلیہ کے اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماعامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

بشریٰ اقبال نے کہا تھا کہ مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔