اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ‘بچن پانڈے’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ میں بھاری معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی آنے والی نئی فلم ‘بچن پانڈے’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ‘بچن پانڈے’ میں اختیار کیے گئے روپ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فلم 26 جنوری 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

اکشے کمار کی فلم ‘بچن پانڈے’ میں ان کا یہ مختلف لُک کسی گینگسٹر کا ہے۔

دوسری جانب فلم ‘بچن پانڈے’ میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ اداکارہ کریتی سینن اور جیکولین فرنینڈز بھی ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسی مہینے ہوگا۔

خیال رہے کہ فلم ‘بچن پانڈے’ کے ہدایت کار فرحاد سمجی ہیں اور فلم میں اکشے کمار ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے جب کہ اداکارہ کریتی سینن صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔