تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ

(آئی این این نیوز)
ویب رپورٹر: محمداسد علی

ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کچھ صوبوں نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت جبکہ پنجاب سمیت دیگر صبوں نے مخالفت کی ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی، صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ پنجاب سمیت دوسرے صوبوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔