سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: مسلسل دوسرے ماہ گیسں کمپنیوں کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

ملک میں مسلسل دوسرے ماہ گیس کمپنیوں کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی کے مہینے کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے اپریل میں ایل این جی کی قیمت میں 1.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی تھی، سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی اپریل کیلئے نئی قیمت 9.58ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 9.55ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔