پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 250 روپے کی کمی

(آئی این این نیوز)

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  109950 ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت میں بھی 214 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 264 روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 13  ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1772 ڈالر کا ہے۔