مانسہرہ میں مفتی کفایت اللہ کےگھر پر پولیس کا چھاپہ

(آئی این این نیوز)

مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنمامفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر پولیس نے چھاپہ مارکر ان کے بھائی ، بہنوئی اور

2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔

 مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق بفہ ترنگڑی میں واقع  گھر پر پولیس کے چھاپے کے وقت جے یو آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صادق بلوچ نے واقعے کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ  گذشتہ دنوں وفاقی حکومت نے  مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاتھا اور وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔