معروف مسلم بالی وڈ ڈائریکٹر نے شادی کرلی، بیگم کی تصویر دکھانے سے گریز

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے شادی کرلی۔

بالی وڈ کے کامیاب ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس کا اعلان انہوں نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے کیا۔

علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی ہے جس پر لکھا ہے ’بسم اللہ‘ تاہم تصویر میں واضح نہیں کہ ان کی دلہن کون ہیں۔

علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔

ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ ہدایت کار علی ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔