پاکستان کی روایتی ہتھیاروں کو لیجانے والے راکٹ کی کامیاب لانچنگ

(آئی این این نیوز)

پاکستان نے روایتی ہتھیاروں کو لے جانے والے راکٹ کو چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روایتی ہتھیاروں کو 140 کلو میٹر تک لے جانے والے راکٹ کی لانچنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ پاک آرمی کی دشمن کے علاقے میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔