جیسے ہی تدفین کی جاتی ہے وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے، شیخ رشید

(آئی این این نیوز)

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمائدین اور علماء کرام کوئٹہ میں مظاہرین سے رابطے میں ہیں، امید ہے آج یہ مسئلہ خوش اسلوبی سےحل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا ک وزیراعظم کے کوئٹہ جانے میں تاخیر کی کچھ وجوہات ہیں جو بتائی نہیں جاسکتیں۔ وزیراعظم شہداء کی تدفین ہوتے ہی کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے، سات افغان شہدا کو بھی معاوضہ دیا جائے گا، تفرقہ بازی کو ختم کرنا وزیر اعظم کی سوچ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے، بھارتی ایجنٹوں اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے خطرات ہیں، مریم اور بلاول نے کوئٹہ میں سیاسی تقریریں کیں، عبدالغفور حیدری نے دھرنے والوں سے کہا کہ ڈٹے رہو ، وزیراعظم کی خواہش ہے وہ کوئٹہ جائیں اور ہزارہ برادری سے تفصیلی ملاقات ہو۔