ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

(آئی این این نیوز)

انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ذکی الرحمان لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو بھی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذکی الرحمٰن لکھوی پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے،کالعدم تنظیم چلانے اوردہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات تھے۔