نوجوان اسامہ کے قتل میں ملوث اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف

(آئی این این نیوز)

نوجوان اسامہ کے قتل میں ملوث اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  پولیس اہلکاروں کو مس کنڈکٹ اور قصوروار ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفیٰ ، کانسٹیبل شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم جاں بحق ہوگیا تھا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔