بجلی بحال کرنا شروع کر دی: عمرایوب

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ٖاین ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاون میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے جب کہ انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب اس وقت خود پورے سسٹم کی بحالی کی نگرانی کیلئے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے سنگجانی اور مردان گرڈ میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں ، وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں ، ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے ، ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے ،ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔