بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

(آئی این این نیوز)

لاہور: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ملک بھرمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے تصدیق کی ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے گئی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ترسیلی نظام کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری، اسلام آباد کیلئے پہلے بجلی بحال کی جائے گی جس کے بعد مرحلہ وار پورے ملک میں بجلی بحال کی جائے گی۔