ن لیگ کا ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کیلئے اہم اجلاس

(آئی این این نیوز)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاتی عمرہ میں ہوا۔

پارلیمانی بورڈ  کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی شریک  ہوئیں۔

پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے نام فائنل کیے جائیں گے۔

تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہونا ہے