14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، عدالت کا میاں بیوی کو جیل بھجوانے کا حکم

(آئی این این نیوز)

سیالکوٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس میں عدالت  نے میاں بیوی کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز سیالکوٹ میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ کو محلے والوں کی نشاندہی پر ایک  گھر سے بازیاب کرایا گیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں لڑکی پر تشدد ثابت ہوا تھا۔

پولیس نے لڑکی پرمبینہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے میاں بیوی کو جیل بھجوانے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھاکہ باپ نے ادھار لیا تھا، رقم واپس نہ دینے پر اسے گھر پر رکھا ہوا تھا، مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے۔