منشا پاشا لاہور پر بنائی جانے والی فلم ہیرا منڈی سے ناخوش

(آئی این این نیوز)

پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا حالیہ واقعات سے متعلق آواز اٹھانے کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں۔

حال ہی میں منشا پاشا نے مشہور بالی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ہیرا منڈی (پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر بنائی جانے والی فلم) کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہےکہ  سنجے لیلا بھنسالی لاہور کی ہیرا منڈی میں ہونے والے جسم فروشی کے کاروبار پر فلم بنائیں گے جو بہت زیادہ بجٹ سے بنائی جائے گی اور ایک شاندار کاسٹ پر مشتمل فلم ہوگی۔

 چنانچہ اس حوالے سے منشا پاشا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی۔

ادکارہ کا کہناتھا کہ بھارت ماضی قریب میں لاہور  کی بدنام ہیرا منڈی پر فلم بنارہا ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں افسانوی کہانیاں