خیرپور: اغوا کے بعد قتل کی جانیوالی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی

(آئی این این نیوز)

خیرپور میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ 7 سال  کی مغوی بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2 روز قبل اغوا کی جانے والی بچی کی لاش گزشتہ روزکھیت سےملی تھی۔