پشاور: سرکاری پناہ گاہ اور مصنوعی اعضاء بنانے والی ورکشاپ کی بجلی منقطع

(آئی این این نیوز)

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور سے متصل سرکاری پناہ گاہ اور مصنوعی اعضاء بنانے والی ورکشاپ کی بجلی کاٹ دی گئی۔

سرکاری پناہ گاہ اور مصنوعی اعضاء بنانے والی ورکشاپ کی بجلی کٹے ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا، بجلی نہ ہونے کے باعث مصنوعی اعضاء بنانے والی ورکشاپ کا کام شدید متاثر ہے۔

ورکشاپ کے مینیجر کاکہنا ہےکہ خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ نے ابھی تک ورکشاپ کی بجلی بحال نہیں کی، 3 سال گزرنے کے باوجود مصنوعی اعضاء کی ورکشاپ کے ٹی ایچ منتقل نہیں کی گئی، عدالت میں وعدے کے باجود کے ٹی ایچ انتظامیہ ورکشاپ منتقل نہیں کر رہی۔