ذہنی مریض نے پولیس اہلکار کو چھری سے حملہ کرکے زخمی کردیا

(آئی این این نیوز)

کوٹ ادو میں ذہنی مریض نے پولیس کانسٹیبل پر چھریوں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے موضع منہاں سے پولیس 15 کو ایک ذہنی مریض شخص کے اپنے اہلخانہ پر تشدد کے حوالے سے کال موصول ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو اس دوران ذہنی مریض سجاد حسین نے پولیس کانسٹیبل سمیع اختر پر چھریوں سے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں کانسٹیبل زخمی ہوگیا جسے ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا جب کہ ذہنی مریض ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔