شادی شدہ خاتون کو پسند کرنیوالے شخص نے دوسری شادی سے انکار پر اسے قتل کردیا

(آئی این این نیوز)

بہاول نگر میں ایک شخص نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا۔

ڈی ایس پی زبیر بنگش کے مطابق واقعہ مہار شریف میں پیش آیا جہاں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون کو مشروب میں مبینہ طور پر زہر ملاکر پلادیا اور قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، خاتون کی 5 سال قبل شادی ہوئی تھی اور 2 بچے تھے۔