’ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا‘

(آئی این این نیوز)

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے اور ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی ایم پی اے یونس انصاری نے ملاقات کی اورکورونا سے صحت یاب ہونے پر مبارکباد دی ۔

عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری سے بھی ملاقات کی اور نیو لاہور سٹی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔