وزیراعظم کے دورہ لاہور سے پہلے پولیس کی پھرتیاں، 260 افراد کو دھرلیا

(آئی این این نیوز)

وزیراعظم عمران خان کے آج دورہ لاہور سے پہلے پولیس نے خوب پھرتیاں دکھائیں۔

لاہور پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی شب ٹیپو ٹرکاں والا  اور لاڈا گجر سمیت متعدد افراد کے گھروپوں پر چھاپے مارے جس میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے 50 مقامات پر چھاپے مارے گئے جو اشتہاریوں کو پناہ دینے اور شہریوں کو دھمکانے کے الزام میں مارے گئے جب کہ چھاپوں میں 260ریکارڈ یافتہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔