لاہور میں مسافروں سے بھری بس نالے میں جاگری

(آئی این این نیوز)

لاہور: نواحی علاقے کاہنہ میں مسافروں سے بھری بس  نالے میں گرگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس ایک ٹرالی سے ٹکرا کر روہی نالے میں گری، حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو باہر نکالا جب کہ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جب کہ 4 کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔