جھانوی کپور والد سے کیا جھوٹ بول کر لاس ویگاس گئیں؟

(آئی این این نیوز)

بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اور  اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ اپنے والد سے جھوٹ بول کر لاس ویگاس گئی تھیں۔

اداکارہ جھانوی کپور، کرینہ کپور کے شو ‘واٹ وومن وانٹ’ میں جلوہ گر ہوئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ کل ہی میں نے اپنے والد کو بتایا تھا کہ میں آپ سے جھوٹ بول کر لاس ویگاس گئی تھی۔

جھانوی کپور نے بتایا کہ میں لاس ویگاس اپنے والد سے جھوٹ بول کر گئی تھی اور میں نے ان سے کہا تھا کہ میں فلم دیکھنے جا رہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں والد سے جھوٹ بول کر لاس اینجلس سے پرواز کے ذریعے لاس ویگاس گئی تھی اور پورا دن وہاں گزارنے کے بعد اگلی صبح واپس آئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس سیکرٹ ٹرپ کے بارے میں میرے والد کو نہیں پتا تھا اور میں ان سے جھوٹ بول کر وہاں گئی تھی۔

خیال رہے کہ جھانوی کپور اپنی آنے والی فلم ‘گُڈ لک جیری’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران مظاہرین نے انہیں فلم کی شوٹنگ کرنے سے روک دیا تھا۔