کراچی: شادی کی تقریب میں دو روز تک ہوائی فائرنگ، غیر ملکی کرنسی بھی جلائی گئی

(آئی این این نیوز)

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دو روز تک ہوائی فائرنگ ہوتی رہی۔

ڈالمیا کے غریب نواز گراؤنڈ میں جمعہ اور جمعرات کو ایک نوجوان کی شادی کی تقریب ہوئی، شادی کی تقریب میں دو روز تک چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے ہزاروں گولیاں چلائی گئیں۔

شادی کی تقریب کی ویڈیو میں ایک شخص کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں نوجوان کو بڑے اسلحے سے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فائرنگ کے وقت ایک سابق کونسلر اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں تقریب میں شریک ایک شخص غیر ملکی کرنسی جلا رہا ہے۔