یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برف باری

(آئی این این نیوز)

یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک بھر  میں وقفے وقفے سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 وقفے وقفے سے شدید برفباری کو شہریوں کی جانب سے خوب انجوائے کیا گیا جبکہ بعض شاہراہوں پر بھاری ٹریفک روک دی گئی۔

دوسری جانب اسپین میں برفانی طوفان گزرنے کے بعد بھی حالات اب تک معمول پر نہ آ سکے، برفانی طوفان گزرنے کے بعد بھی تاحال متعدد سڑکیں بند ہیں۔

علاوہ ازیں برطانیہ کے بھی بعض علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی تیسرے روز شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔