ایک طرف ایماندار قیادت ہے تو دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران: عثمان بزدار

(آئی این این نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد ہے جو وقت کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف شفاف اور ایمان دار قیادت اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔

 سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔